محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے تدارک کے لیے نئی ہدایات جاری
Department of Agriculture Punjab نے باغبانوں کے لیے آم کے تیلے کے مؤثر انسداد کے حوالے سے نئی سفارشات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق آم کا تیلہ ایک خطرناک کیڑا ہے جو درختوں اور پھلوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے تدارک کے لیے باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی کانٹ چھانٹ کر سورج کی روشنی اور ہوا کی آمد و رفت بہتر بنائیں۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سپرے سے قبل بٹور کی کٹائی کر کے زمین میں دبا دیا جائے تاکہ کیڑے کی افزائش رک سکے۔ اس کے ساتھ نائٹروجنی کھاد کے زیادہ استعمال اور غیر ضروری آبپاشی سے بھی گریز کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق درختوں کے تنوں اور شاخوں پر مکمل سپرے کرنا ضروری ہے، کیونکہ جزوی سپرے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ سپرے کرنے سے پہلے اندرونی شاخوں اور بعد میں بیرونی حصوں کو مکمل طور پر کور کرنا چاہیے۔
شدید حملے کی صورت میں ہر پانچ دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
(1)_2026_04_22_16_09_27_92713217.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment