ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے تصدیق کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اِن فارم بیٹرز محمد رضوان اور شعیب ملک فلو اور ہلکے بخار کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ دونوں کو ڈاکٹر نے فی الحال آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سیمی فائنل سے پہلے اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا اور  ٹوئٹر پر رضوان اینڈ ملک ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا، اب تک 3 ہزار سے زائد صارفین دونوں کے ناموں کے ہیش ٹیگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
ریحان حفیظ نامی صارف نے اکشے کمار کی فلم کا ایک سین شیئر کیا جس میں وہ بامشکل ہی اپنے آنسو ہنسی کے پیچھے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
صارف نے لکھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے دو پسندیدہ کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں، رضوان اور شعیب ملک بیمار ہیں، کل اپنا کیا ہوگا۔
انس نامی صارف نے بھی اس خبر کے ساتھ ایک میم شیئر کی اور کیفیت سے دوسروں کو آگاہ کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار