سیالکوٹ: محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پھول آنے سے دانہ بننے تک فصل کو پانی کی کمی سے بچائیں کیونکہ اس مرحلے پر پانی کی کمی پیداوار کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دوران فصل پر کونپل کی مکھی اور گڑوؤں کے حملے کا بھی خطرہ ہوتا ہے، اس لیے اگر کسی بیماری یا کیڑے کا حملہ ظاہر ہو تو فوری تدارکی اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ اگلی فصل کے لیے معیاری اور خالص بیج کا انتخاب نہایت ضروری ہے۔ صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج بہتر پیداوار کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار بیج ایسے کھیتوں سے منتخب کریں جہاں مکئی کی دوسری اقسام موجود نہ ہوں تاکہ بیج کی خالصت برقرار رہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ کاشتکار کسی بھی مشکل کی صورت میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن اور مقامی عملے سے رابطہ کر کے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار