فیفا ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں “میڈ ان پاکستان” فٹبالز کی شمولیت نے ایک بار پھر سیالکوٹ کی صنعتی مہارت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔

سیالکوٹ میں تیار ہونے والے فٹبالز اپنی اعلیٰ کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور عالمی معیار کے باعث دنیا بھر کے بڑے ایونٹس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

اگرچہ قومی فٹبال ٹیم اس بار میگا ایونٹ میں شریک نہیں، لیکن پاکستان میں تیار کردہ فٹبالز کے ذریعے ملک کی نمائندگی برقرار ہے، جسے ماہرین پاکستان کی صنعتی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

یہ فٹبالز سیالکوٹ کے ہنرمندوں کی محنت اور مہارت کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار