ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پال افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مویشیوں کو مکمل غذائیت، پروٹین اور لحمیات سے بھرپور خوراک فراہم کرنے سے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

کاشتکاروں اور لائیوسٹاک فارمرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمیوں کے موسم میں مکئی، سدابہار، جوار اور ماٹ گراس کی کاشت کریں تاکہ جانوروں کیلئے مناسب خوراک دستیاب ہو۔ مزید برآں بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے، جس کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں کھاد اور معیاری بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر تک کاشت کی جا سکتی ہے۔ لائیوسٹاک فارمرز کی سہولت کیلئے محکمہ نے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے، جہاں وہ کسی بھی مسئلے یا رہنمائی کیلئے دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار