ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد ہورے میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل علالت کے بعد ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں انتقال کر گئے۔

ہورے میسی اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر میں اہم کردار ادا کرتے رہے اور ابتدائی دنوں سے ہی ان کی بھرپور رہنمائی کی۔ انہوں نے بارسلونا میں میسی کے آغاز سے لے کر کئی برسوں تک ان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

لیونل میسی نے ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی اور وہ ہر میچ کے بعد ان سے اپنی کارکردگی کے بارے میں رائے لیتے تھے۔

والد کے انتقال کی خبر کے بعد فٹبال حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار