یوریا کھاد سے بھرا ٹرالر جیسے قبضہ میں لیا گیا، ضلعی افسران سمگلنگ روکنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں
ایشیا اردو
ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر
یوریا کھاد سے بھرا ٹرالر جیسے قبضہ میں لیا گیاہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر یوریا کھاد کی قبائلی علاقوں کے ذریعے دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،
جب کہ ڈیرہ غازی خان بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے ضلعی افسران سمگلنگ روکنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ کی زیر نگرانی یوریا کھاد کی سمگلنگ روکنے کی کارروائیوں میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،تریمن چیک پوسٹ پر چھاپہ مارکر ایک ٹرالر سے980یوریا کھاد کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں،یہ کھاد کی بوریاں خیبر پختونخوا سمگل کی جارہی تھیں۔پولیس نے یوریا کھاد کی سمگلنگ ناکام بنا کر ٹرالر ڈرائیور جام موج علی کیخلاف غیر قانونی طور پر کے پی کے کھاد سمگل کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے،یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر قبائلی علاقوں سے گندم آٹا اور یوریا کھاد سمگل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment