لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ہی والدہ اور پڑوسن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ معمولی لڑائی جھگڑے کے بعد پیش آیا جو اچانک خونی شکل اختیار کر گیا۔ ملزم کے حملے میں پڑوسن کی دو بیٹیاں بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار