لاہور میں تیز بارش، 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی معطل
لاہور میں شدید حبس کے بعد مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بجلی کا نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، جیل روڈ، اپر مال، مغل پورہ، تاجپورہ، چوک ناخدا، پانی والا تالاب، فرخ آباد، گلشن راوی، سمن آباد، شادی پورہ اور سگیاں سمیت کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سگیاں میں سب سے زیادہ 40.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پانی والا تالاب میں 39.2، چوک ناخدا میں 37.4، لکشمی چوک میں 35 اور فرخ آباد میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں بھی ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی۔
بارش کے باعث لیسکو کا بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے قلعہ گجر سنگھ، سمن آباد، والٹن روڈ، آر اے بازار، ہربنس پورہ، شالیمار، عامر ٹاؤن، باغبان پورہ، شاہدرہ اور اندرون لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
_2026_07_08_09_10_58_89017137.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment