لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی، 70 افراد محفوظ مقام پر منتقل
لاہور: جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے بعد گائنی وارڈ میں موجود حاملہ خواتین، مریضوں اور دیگر افراد کو بحفاظت باہر منتقل کیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ کی طبیعت خراب ہوگئی، جسے لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال حکام کے مطابق گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
_2026_09_01_11_46_52_68785555.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment