لاہور کینٹ کچہری سے ملزمان فرار، انسپکٹر سمیت 9 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
لاہور میں کینٹ کچہری سے چار ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر انسپکٹر سمیت 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں سپرویژن آفیسر انسپکٹر عامر، محرر فلک شیر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبلز کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ واقعے میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب فرار ہونے والے چار ملزمان میں سے ایک کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی تین کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
_2026_07_21_09_37_09_74118126.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment