قصور کے علاقے دولے والا میں گھریلو تنازع کے دوران 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خنجر کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

واقعے کے بعد مقتولہ کے ورثا نے شوہر کے دو بھائیوں، صدام اور فیصل پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار