کراچی پورٹ پر ڈی اے پی کھاد اور گندم سے لدے دو بحری جہاز پہنچ گئے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کر کے 1 لاکھ 1 ہزار ٹن درآمدی کارگو کی ہینڈلنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پورٹ کے مطابق ہینڈل کیے جانے والے کارگو میں 50 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ 51 ہزار ٹن گندم شامل ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا ہے کہ دو بحری جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کے پی ٹی کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر ہے، جبکہ ضروری اشیاء کی بروقت ترسیل ملکی غذائی تحفظ اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار