رپورٹ ایشیا اردو

کہوٹہ بار ایسو سی ایشن کے صدر راجہ تنویر حسین کی صدارت میں کہوٹہ بار میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا  جس کے مہمان خصوصی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعیدتھے
 تقریب سے قبل کہوٹہ بار ایسو سی ایشن میں عوام کی سہولت کے لیے سہولت سینٹر ،وزٹزشین ہال کا بھی افتتاح کیا گیا،جبکہ بار پودے بھی لگائے گئے، بعد ازاں باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان۔ سینئر سول جج شہنشاہ رضا کمال ۔سول جج کہوٹہ محمد زبیر ۔سول جج کہوٹہ سردار عظمت حیات ۔صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی سردار رازق ایڈووکیٹ ۔صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار رضوان اختر اعوان  اور کہوٹہ بار کے تمام معزز وکلاء نے  تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے  سینئر ایڈووکیٹ راجہ انور مرحوم کی وکالت کے شعبے میں خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا,انہوں نے کہا راجہ انور مرحوم اس علاقے کا ایک سرمایہ تھے اس علاقے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وکالت کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا, تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

راجہ پرویز اقبال

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار