موتیا کے پھول کا سائز دوگنا کرنے کیلئے بروقت آبپاشی ضروری قرار
محکمہ زراعت کے ماہرین نے پھولوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موتیا کے پودے کی بہتر پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کو یقینی بنائیں۔ ماہرین کے مطابق مناسب مقدار میں پانی دینے سے سفید رنگ کے خوشبودار موتیا کے پھول کا سائز دوگنا تک بڑھ سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ موتیا ایک سدا بہار پودا ہے جس کی بہتر نشوونما کیلئے ابتدائی مراحل میں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے مسلسل اور مناسب آبپاشی ضروری ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موتیا کے پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی معاشی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ پانی کے ساتھ متوازن کھادوں کا استعمال کرنے سے پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
(1)_2026_08_06_08_35_09_57524869.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment