اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے، اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے ہیں۔
ان کی آمد پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس سے قبل ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مختلف ملاقاتوں میں آئندہ ہونے والے باضابطہ اجلاس کے ایجنڈے اور باہمی تعاون کے معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
_2026_07_24_09_42_28_62851017.jpg)


Leave A Comment