نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ نے ملاقات کی، جس میں عالمی امور اور اقوام متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور اور اس کے اصولوں سے گہری وابستگی رکھتا ہے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے اس ادارے کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے، جبکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو دیانتداری سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی چیلنجز کے پیش نظر اقوام متحدہ کو مزید مؤثر بنانے اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار