اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکی، مصر اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون، علاقائی معاملات اور عالمی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال اور ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ الجزائر کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار اور کوششوں کو سراہا۔
_2026_08_06_09_21_04_19904563.jpg)


Leave A Comment