بشکیک:اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی امور سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔



Leave A Comment