اسحاق ڈار کا دورۂ چین، عالمی اے آئی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ عالمی سطح کے اہم ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
اس دورے کے دوران وہ ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔
اہم پیشرفت کے طور پر پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا بانی رکن بن چکا ہے، اور اسحاق ڈار اس تنظیم کی بانی رکنیت کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دورۂ چین کے دوران اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں اور حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
_2026_07_16_10_32_03_53580682.jpg)


Leave A Comment