فیصل آباد: محکمہ زراعت نے فروری میں کاشتہ کماد کی آبپاشی کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات، ڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم کے مطابق آبپاشی میں کسی بھی قسم کی سستی یا تاخیر نہ کریں۔

ڈاکٹر آصف علی کے مطابق موسم کی تبدیلی کے پیش نظر مئی اور جون میں کماد کی آبپاشی ہر 10 سے 12 دن کے وقفے سے 5 سے 6 مرتبہ کی جانی چاہیے۔ جو کاشتکار فروری میں کاشت مکمل نہ کر سکے، وہ رواں ہفتے کے دوران بہاریہ کاشت مکمل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی پیداوار کے لیے فی ایکڑ 100 سے 120 من بیج استعمال کیا جائے اور صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کی جائے۔ کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندی کش دوائی کے محلول میں 3 سے 5 منٹ بھگو کر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے جبکہ فصل کی بڑھوتری متاثر نہیں ہوتی۔

بوائی کے دوران درمیانی ذرخیز زمین میں دو بوری ڈی اے پی اور دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ کھیلیوں میں کاشت کے ذریعے 50 فیصد تک پانی کی بچت ممکن ہے، فصل گرنے سے محفوظ رہتی ہے اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

کاشتکاروں کو کھادوں کے متناسب استعمال اور گہری کھیلیوں میں کاشت پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فصل کی بہترین پیداوار حاصل کی جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار