ایرانی فٹبال ٹیم پر امریکہ میں قیام کی پابندی، میچ کے دن ہی داخلہ اور واپسی لازم
ایران کی ورلڈ کپ فٹبال ٹیم کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہیں امریکہ میں اپنے میچ کے دن ہی داخل ہونے اور اسی دن واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایران کے میکسیکو میں تعینات سفیر کے مطابق ٹیم کو امریکہ میں قیام کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کے ویزا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ایرانی ٹیم صرف میچ کے دن ہی امریکہ میں داخل ہو سکے گی اور اسی روز واپس روانہ ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ٹیم کے ابتدائی تربیتی کیمپ کو بھی ایریزونا (امریکہ) سے منتقل کر کے میکسیکو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ گروپ مرحلے میں امریکہ میں تین میچ کھیلنے ہیں، تاہم نئی سفری پابندیوں نے انتظامات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
_2026_06_07_10_37_54_93136666.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment