ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے ترکیہ روانہ، وارم اپ میچز کی تیاری
فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہو گئی ہے جہاں ٹیم اپنا آخری تربیتی کیمپ لگائے گی۔ایران کی قومی فٹ بال ٹیم 2026
ایرانی میڈیا کے مطابق ٹیم انطالیہ میں قیام کرے گی اور وہاں دو وارم اپ میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
ٹیم 22 کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر مشتمل ہے۔ ہیڈ کوچ امیر قلعه نوی کے مطابق کھلاڑی ترکیہ میں ہی امریکی ویزا کی درخواستیں بھی مکمل کریں گے تاکہ ورلڈ کپ میں شرکت ممکن ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات برقرار ہیں۔ اس سے قبل ایران نے اپنے میچز امریکا کے بجائے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم فیفا نے شیڈول میں تبدیلی سے انکار کیا۔
ایرانی ٹیم گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے خلاف میچز کھیلے گی۔
_2026_05_20_06_27_19_45404166.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment