لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے گئی تھی، تاہم کچھ دیر بعد اسے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

یہ ٹیوشن سینٹر ایک گھر میں قائم تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی اور اے ایس پی گلبرگ بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار