آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن
ڈربی: آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز، پاور ہٹنگ اور فٹنس ایکسرسائز پر خصوصی توجہ دی۔ ٹریننگ کے دوران فیلڈنگ سیشن بھی کیا گیا جبکہ نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں بھی کی گئیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کل اپنا دوسرا وارم اپ میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہو رہا ہے، جس کے لیے تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
_2026_06_09_09_35_42_87172822.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment