آئی سی سی رینکنگ اپڈیٹ، ابرار احمد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پیش رفت
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی چار درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بابراعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ جو روٹ دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک، ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔
_2026_06_11_09_22_42_27051505.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment