انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بھارت اپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

نئی رینکنگ میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

دیگر ٹیموں میں سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار