آئی سی سی کا پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ، چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کو سزا سناتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 8 اوورز کم کر سکی، جس پر قوانین کے تحت کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 5 فیصد فی اوور کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قوانین کے تحت پاکستان کے 8 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں، کیونکہ ہر کم اوور پر ایک پوائنٹ منفی کیا جاتا ہے۔
پاکستانی کپتان شان مسعود نے غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد مزید سماعت کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔
یہ فیصلہ میچ آفیشلز کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں آن فیلڈ امپائرز اور دیگر آفیشلز شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جلد سلہٹ میں شروع ہوگا۔
_2026_05_15_16_28_06_89129953.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment