ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، مردان، سوات اور دیگر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت مختلف اضلاع میں بھی بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقامی نالوں میں طغیانی کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور کشمیر کے علاقوں میں بھی خطرات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



Leave A Comment