لودھراں میں ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
لودھراں کے علاقے گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین اوورشوٹ ہو کر سینڈہمپ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو نیا انجن لگا کر دوبارہ اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اس واقعے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر نہیں ہوئے۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
_2026_08_04_10_06_16_85894096.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment