ہنگو: ہنگو کے علاقے ٹل میں ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کی جگہ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق واقعہ چھپری وزیران میں پیش آیا، جہاں بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کی تعمیر کے لیے مختص جگہ پر دو گروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ اس بات پر بضد تھے کہ بی ایچ یو ہسپتال ان کے علاقے میں تعمیر کیا جائے۔ اسی تنازع کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی بڑھاتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار