امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر، بلوچستان اور معاشی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت کو سنجیدگی سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور پٹرولیم لیوی پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پالیسیوں نے عوام پر شدید مالی بوجھ ڈال دیا ہے اور عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے تعلیم کے شعبے میں پالیسیوں پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ درست فیصلہ نہیں، تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کسانوں کی مشکلات، صحت کے نظام اور بڑھتی غربت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار