گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ کے کریم پورہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ نے ایک معصوم جان لے لی۔ 19 سالہ لڑکی اقرا اپنی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ اچانک فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑا ڈوگر اور مغل گروپ کے درمیان ہو رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار