فیصل آباد میں محکمہ زراعت کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن نے امرود کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برسات کے موسم میں اپنے باغات کی خاص دیکھ بھال کریں۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں پھل کی مکھی امرود کی فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ مکھی پھل میں سوراخ کر کے انڈے دیتی ہے، جن سے نکلنے والی سنڈیاں پھل کے گودے کو کھا جاتی ہیں اور پھل خراب ہو جاتا ہے۔

محکمہ زراعت نے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جیسے ہی حملے کی ابتدائی علامات ظاہر ہوں، فوری طور پر ماہرین سے رابطہ کریں اور مناسب حفاظتی اقدامات کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے اور بہتر پیداوار حاصل ہو۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار