میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 1800 ایکڑ بنجر زمین کو صرف 60 دن میں جدید زرعی فارم میں تبدیل کر کے ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔

اس منصوبے کے حوالے سے پینٹیرا لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر Furqan Ali Akhtar نے بتایا کہ اس زمین پر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زرعی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ فارم پر 13 سنٹرل پیوٹ سسٹمز اور 2.4 میگاواٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کے ذریعے آبپاشی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل یہ علاقہ 20 سے 50 فٹ بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھا، لیکن قلیل وقت میں اسے قابلِ کاشت زمین میں تبدیل کر دیا گیا۔ 1800 ایکڑ میں سے 1300 ایکڑ پر کاشتکاری جاری ہے جہاں گندم اور روڈز گراس اگائی جا رہی ہے، جبکہ روڈز گراس کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے۔

منصوبے کے تحت گرین ایگری مال کے ذریعے کاشتکاروں کو معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ چینی کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ بیج بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ زرعی شعبے میں جدت، برآمدات میں اضافہ اور ملک کو خود کفیل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار