حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ امید ہے کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، امید ہے ہم مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرپائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے موقف اپنایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متفقہ انتخابات اصلاحات کی جائیں اور اس سلسلہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کواپوزیشن سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے ۔
اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے گی تو پاکستان کے مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے وگرنہ اصلاحات سے پیچھے ہٹیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے سمری صدرمملکت کو ارسال کردی تھی۔



Leave A Comment