مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسے ریاست میں معاشی خودکفالت، زراعت اور تجارت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے، جہاں زرعی ترقی اور جدید طریقہ کار کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ حکومت کے اقدامات ریاستی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی پیکجز، سڑکوں کی تعمیر، بلا سود قرضوں کی فراہمی اور کشمیر بینک کو شیڈول بنانے جیسے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے مظفرآباد کے بیوٹیفکیشن پلان کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی بھی عمل میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کو ایک مثالی شہر بنانا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زرعی کانفرنس اور آئندہ عالمی ٹورازم کانفرنس کے انعقاد سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار