فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں 7 روز باقی، ٹیموں کی آمد تیز، تیاریاں عروج پر
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں صرف 7 روز باقی رہ گئے ہیں اور میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
FIFA World Cup 2026 میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی اس میگا ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔
برازیل کی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی ہے جہاں نیویارک میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ ایونٹ سے قبل شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیے میں موجود ہے اور 6 جون کو میکسیکو روانہ ہوگی۔ ایران کو میکسیکو کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کے دوران ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ بھی میکسیکو میں ہوگا۔
میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق تمام ممالک میں سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ایونٹ کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
_2026_06_04_09_45_16_96692762.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment