فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور گلوکار برنا بوائے نے اپنی آواز دی ہے۔

فیفا کے مطابق یہ گانا فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے، جس کی آمدنی دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

گلوکارہ شکیرا نے اپنی رائلٹی اس ایجوکیشن فنڈ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی بھی ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر فنڈ میں دے گی۔

یہ گانا تمام بڑے میوزک اور سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جبکہ ورلڈ کپ 2026 کے لیے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں ریلیز کیے جائیں گے۔

فیفا کے مطابق اس بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلی مرتبہ ہاف ٹائم شو بھی ہوگا، جس میں شکیرا سمیت عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارم کریں گے، جن میں میڈونا اور بی ٹی ایس جیسے نام بھی شامل ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار