فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اہم میچ میں مراکش اور برازیل کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ یہ ایونٹ کے ابتدائی میچز میں تیسرا مقابلہ ہے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

میچ میں مراکش کی جانب سے اسماعیل سائبان نے گول اسکور کیا جبکہ برازیل کے اسٹار کھلاڑی ونیشس جونیئر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان مقابلہ بھی اسی اسکور پر ختم ہوا۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں مسلسل ڈرا میچز شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار