فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میکسیکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے دی اور ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

گواڈالاجارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے، تاہم کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں میکسیکو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 ویں منٹ میں لوئیس رومو نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا نے برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن میکسیکو کی دفاعی لائن مضبوط رہی اور وہ اسکور برابر نہ کر سکی۔

اسی گروپ میں مزید میچز بھی کھیلے گئے جن میں سوئزرلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کے خلاف جبکہ کینیڈا اور قطر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

میکسیکو اس فتح کے بعد ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار