فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہو گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

یہ ورلڈ کپ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا اور یہ پہلی بار ہے کہ 48 ٹیمیں ایونٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 357 کھلاڑی پہلے بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

اس بار لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈ کپ کا حصہ بنیں گے۔

ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، جس میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال اور سب سے زیادہ عمر کا کھلاڑی 43 سال کا ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار