جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل بے نقاب، افغان شہری پاکستانی خاندانوں میں شامل، نادرا کے 3 اہلکار گرفتار
سرگودھا: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھلوال نادرا آفس میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے مبینہ اسکینڈل کا سراغ لگاتے ہوئے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوال اکرم، ڈیٹا انٹری آپریٹر حسنت احمد اور رانا صہیب کو حراست میں لیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر تین افغان شہریوں کو جعلی کوائف کے ذریعے پاکستانی خاندانوں کے فیملی ٹری میں شامل کر کے قومی شناختی کارڈ جاری کرائے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جبکہ اس منظم نیٹ ورک میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment