فیروزوالا میں سفاکیت کی انتہا: دوسری بیوی کو زندہ جلا کر قتل، شوہر اور پہلی بیوی نامزد
فیروزوالا کے علاقے کوٹ نور شاہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی دوسری شادی کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ تحریم بی بی نے دو سال قبل جہانزیب خان سے دوسری شادی کی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم جہانزیب خان نے اپنی پہلی بیوی سلمہ کے ساتھ مل کر خاتون کو آگ لگا دی۔ ابتدائی طور پر واقعے کو گیس لیکج قرار دینے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جہانزیب خان تھانہ مناواں میں بطور اے ایس آئی تعینات ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
_2026_07_10_09_04_32_18126722.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment