رشوت وصولی کا الزام، پاکستان کسٹمز کے گریڈ 16 کے 3 افسران ملازمت سے برخاست
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز کے گریڈ 16 کے تین افسران کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا۔

ذرائع کے مطابق 6 اگست کو اسلام آباد میں ہیوی بائیکس درآمد کرنے والے ایک شخص سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کے لیے جانے والے پاکستان کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ فخر اقبال، انسپکٹر شاہ زیب علی اور انسپکٹر کرسٹوفر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کسٹمز افسران مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرنے کے لیے ایک ہوٹل گئے تھے، جہاں ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ جس ہوٹل میں مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کی کارروائی کی گئی، وہ بھی پاکستان کسٹمز کے ایک انسپکٹر کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کے بعد تینوں افسران کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہیں۔


_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment