محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رواں ماہ مارچ اور اپریل کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل کو دیمک، کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی، سست تیلہ اور چست تیلہ سمیت دیگر کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت تدارکی اقدامات کریں۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا کہ دیمک سے بچاؤ کے لیے کاشتکار کچی گوبر کی کھاد استعمال نہ کریں اور دیمک کے حملے کی صورت میں کلور پائری فاس 40ای سی کو 2 لیٹر فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔ کونپل کی مکھی کے لیے 200 ملی لیٹر فی ایکڑ امیڈا کلوپرڈ 200ایس ایل سپرے کیا جائے۔ تنے کی سنڈی کے لیے 20 ٹرائیکو گراما کارڈ فی ایکڑ فصل کے شروع سے لگائے جائیں اور ہر 10-15 دن بعد تبدیل کیے جائیں۔ سست تیلہ کے نر پروانوں کے تلفی کے لیے روشنی کے پھندے استعمال کریں، جبکہ زیادہ حملے کی صورت میں 500 ملی لیٹر فی ایکڑ کاربو سلفان استعمال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ کاشتکار مکئی کی فصل سے 100 من فی ایکڑ سے زائد پیداوار حاصل کر رہے ہیں، جبکہ عام کاشتکار بھی جدید سفارشات پر عمل کر کے پیداوار میں اضافہ کر کے اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں اور ملک کی خوشحالی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار