کاشتکار کپاس کی فصل کوضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے آف سیزن مینجمنٹ پر عمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت
کاشتکاروں کو آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے بچانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ اپنانے کی ہدایت
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ کپاس پاکستان کی ایک اہم فصل ہے اور اس کی تقریباً 70 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے۔ اچھی اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے مختلف عوامل اور مراحل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملے کو روکنے کے لئے موسم سرما میں موثر حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے۔
گلابی سنڈی دسمبر میں سرمائی نیند کی حالت میں چلی جاتی ہے اور یہ موسم سرما میں جڑے ہوئے بیجوں، چھڑیوں، بچے ہوئے ٹینڈوں اور جننگ فیکٹریوں کے کچرے میں موجود رہتی ہے۔ مناسب درجہ حرارت ملتے ہی یہ پروانے بننا شروع کر دیتی ہے اور آئندہ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے۔
کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کے دوران درج ذیل حکمت عملی اختیار کریں تاکہ آئندہ آنے والی فصل کو گلابی سنڈی سے بچایا جا سکے:
-
چنائی کے بعد متاثرہ ٹینڈوں کو توڑ کر دھوپ میں پھیلائیں تاکہ گلابی سنڈی کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔
-
آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں تاکہ کچے ٹینڈے جانوروں کی خوراک بنیں اور گلابی سنڈی کے لاروے کا خاتمہ ہو سکے۔
-
گلابی سنڈی کے حملے والے کھیتوں میں گرے ہوئے ٹینڈے تلف کرنے کے بعد روٹاویٹ کریں تاکہ باقی ماندہ سنڈیا ں بھی تلف ہو جائیں۔
یہ حکمت عملیوں کو اپنا کر کاشتکار آئندہ فصل کو بہتر طریقے سے گلابی سنڈی کے نقصانات سے بچا سکتے ہیں اور اپنی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔
_2026_01_18_16_35_23_78987891.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment