سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی سہولیات اور بروقت رہنمائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان سہولت سینٹرز کو ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم بنایا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو ایک ہی جگہ تمام ضروری سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کے مسائل اور شکایات کو فوری حل کیا جائے اور انہیں معیاری زرعی ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے۔ انہوں نے یہ بات ملتان اور شجاع آباد میں قائم کسان سہولت سینٹرز کے دورے کے دوران کہی۔

دورے کے موقع پر متعلقہ زرعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپیشل سیکرٹری نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات، مسائل اور زرعی خدمات کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے رجسٹرز کا معائنہ بھی کیا اور ہدایت دی کہ کسان سہولت سینٹرز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار