چیچہ وطنی: ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ تل کی کاشت کو فروغ دیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

ساہیوال میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام تل کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن کے موضوع پر ایک مشاورتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں زرعی ماہرین، بیج کمپنیوں کے نمائندگان اور کسانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری شہباز اختر نے کہا کہ معیاری بیج، متوازن کھادوں کا استعمال اور بیماریوں و کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کے ذریعے پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اسلم نے تل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر بریفنگ دیتے ہوئے اقسام کے انتخاب، آبپاشی کے اہم مراحل، کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور فصل کے تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے تل، سویا بین اور کینولا کی کاشت کے فروغ کے لیے تین سالہ منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

ورکشاپ میں کسانوں نے فصل کو لاحق بیماریوں جیسے فائیلوڈی اور چارکول روٹ کے مسائل اجاگر کیے، جن پر ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔ ماہرین نے بتایا کہ تل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب موجود ہے اور چینی کمپنیاں اس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس سے برآمدات کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار