محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بھنڈی اور توری کی دوسری فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لیں۔ ماہرین کے مطابق ان فصلوں کیلئے گرم اور مرطوب موسم نہایت ضروری ہے۔ اگر کاشت کے دوران موسم ابر آلود ہو جائے یا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے۔ بہتر نشوونما کیلئے 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت موزوں قرار دیا گیا ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی اور توری کی فصل سال میں دو مرتبہ کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ فروری اور مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پیداوار دیتی ہے جبکہ جون اور جولائی میں کاشت کی گئی فصل اگست سے نومبر تک پھل دیتی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار